اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

شیخ زاید ہسپتال، لاہور کے ڈائیلسز سنٹر کو 7 نئی ڈائیلسز مشینوں کا عطیہ

لاہور: شیخ زاید ہسپتال لاہور کے ڈائیلسز سنٹر کو مخیر حضرات کی جانب سے 7 نئی ڈائیلسز مشینیں عطیہ کی گئیں ، ان مشینوں کو اپنی معیاد پوری کرنے والی مشینوں کی جگہ نصب کر کے فعال بھی کردیا گیا ہے۔ نئی ڈائیلسز مشینیں ملنے کے بعد شیخ زاید ہسپتال میں فعال مشینوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ ہسپتال نے اپنے فنڈز سے 12 مشینیں خریدیں جبکہ بطور عطیہ ملنے والی ڈائلسز مشینوں میں سے ایک مشین پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید نے اپنے والد کے نام پر ، دو مشینیں ممبر بورڈ آف گورنر جناب ایم ایم خان اور باقی مشینیں دیگر مخیر حضرات نے عطیہ کیں۔پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود میں مخیر حضرات کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ زاید ہسپتال لاہور کے ڈائیلسز سنٹر میں ملک بھر سے امراض گردہ میں مبتلا افراد کی بہت بڑی تعداد 24 گھنٹے مستفید ہو رہی ہے جبکہ نئی ڈائیلسز مشینیں نصب ہونے سے شیخ زاید ہسپتال میں علا ج و معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آسکے گی۔

loading...