اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کا کامیاب آپریشن

بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کا کامیاب آپریشن

نئی دہلی: بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کا کامیاب آپریشن ، تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے سشما سوراج کی مداخلت سے یہ علاج مکمل ہو سکا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کمال صدیقی کے چار ماہ کے روحان کے آپریشن بھارت کے نوئیڈا ہسپتال میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھارتی حکومت نے ویزہ دینے سے انکا ر کیا تھا تاہم سشما سوراج کی مداخلت سے ویزا پراسسینگ میں آسانی ہوئی۔ روحان اس ما ہ جولائی کی 12 تاریخ کو ہسپتال میں لایا گیا تھا جب کہ اس کا آپریشن 14 جولائی کو ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روحان کو 5 گھنٹے کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا تھا ۔ سشما سوراج نے بچے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

loading...