اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

سٹار فٹبالر نیمار کے فیصلے نے بارسلونا کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں

سٹار فٹبالر نیمار کے فیصلے نے بارسلونا کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں

اسلام آباد: سٹار فٹبالر نیمار کی جانب سے کلب تبدیل کرنے کے فیصلے نے بارسلونا کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، بارسلونا فٹبال کلب سے ناخوش نیمار نے کلب چھوڑنے کی حامی بھر لی، فرنچ کلب پیرس سینیٹ جرمین برازیلین سٹار کو بھاری معاوضے پر سائن کرنے کے لئے رضا مند ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے سٹار فارورڈ نیمار جونیئر کی کلب میں عدم دلچسپی بڑھ گئی اور برازیلین سٹار نے کلب کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا۔ سپینش ذرائع کے مطابق نیمار موجودہ کلب میں اپنی کم حوصلہ افزائی سے ناخوش ہیں اور ایسے کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں جہاں پر ان کو لیڈ سٹار کی حیثیت حاصل ہے جو کہ بارسلونا میں لیونل میسی کی موجودگی میں نیمار کے لئے ممکن نہیں۔ نیمار کی ٹرانسفر ویلیو ریکارڈ 200 ملین پاؤنڈ ہے، اگر نیمار مطلوبہ رقم کی ادائیگی پر پی ایس جی کو جوائن کرتے ہیں تو وہ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے جبکہ اس ٹرانسفر کے لئے پی ایس جی کے مالک قطری بزنس مین نے ٹیم منیجر کو گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ برازیلین سٹار نیمار نے 2013ء میں بارسلونا کو اپنے آبائی کلب سانتوس سے جوائن کیا تھا جس کے بعد نیمار بارسلونا کے لئے 123 میچز میں 68 گول سکور کر چکے ہیں۔

loading...