اشاعت کے باوقار 30 سال

صحت کے لئے پیوٹن کا ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل

صحت کے لئے پیوٹن کا ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک خاص نسل کے سرخ ہرن کے سینگوں سے کشید کیے گئے خون سے غسل کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس التائی کے پہاڑی سلسلے کے دورے سے قبل ہرن کے 70 کلو گرام سینگ تیار کیے گئے تھے جن کے خون میں روسی صدر نے غسل کیا۔ روس میں قدیم زمانے میں جسمانی توانائی کی بحالی کے لئے اس طرح کے نسخوں کا استعمال عام تھا۔ دوسری جانب روس میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بغیر بے ہوش کیے ہرن کے سینگوں سے خون نکالنے کو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔

loading...