اشاعت کے باوقار 30 سال

اپنے بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط اعصاب کا مالک بنائیں

 اپنے بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط اعصاب کا مالک بنائیں

لاہور: ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ روگ بن کر رہ گئی ہے ۔اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم جسمانی ورزشیں نہ کرنے والوں اور سہل پسندانہ معمولات کے مطابق زندگی گزارنے والوں کو یہ شکایت عام رہتی ہے اور وہ وٹامنز کی گولیاں کھا کر چستی اور توانائی حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں حالانکہ ضعف دماغ اور ذہنی سکون کے لئے ہماری طب میں نہایت مجرب نسخے موجود ہیں جو دوا کے ساتھ غذا کی کمی بھی پوری کرتے اور سب سے بہترین وٹامن ہوتے ہیں ۔ اس غرض کے لئے مغز بادام پانچ عدد، مغز تخم کدو شیریں، تخم خشخاش، تل سفید ہر ایک تین گرام پانی یا دودھ کی مدد سے تمام اشیاء کو باریک پیس لیں یا بلینڈ کر لیں اور حسب ضرورت پانی یا دودھ کا اضافہ کر کے چھان لیں اور کسی شربت یا چینی سے میٹھا کر کے یا بلا میٹھا کئے صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔ اس نسخہ کے مستقل استعمال سے دماغ و نظر کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اعصابی تناﺅ، تھکاوٹ اور بے خوابی دور ہو کر مکمل سکون حاصل ہو جاتا ہے۔اور کسی وٹامن کی ضرورت نہیں رہتی ۔بڑوں کو یہ نسخہ اپنے بچوں کو لازمی استعمال کراتے رہنا چاہئے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط اعصاب کے مالک بن سکیں ۔پرانی مائیں خاص طور پر اپنے بچوں کو یہ نسخہ استعمال کراتی تھیں لہذا آج کی ماں کو اپنے بچوں کی صحت پیاری ہے تو یہ قدرتی ٹانک انہیں بھی استعمال کراتی رہیں۔تاکہ ان کے بچوں کو بڑے ہونے کے بعد جسمانی اور دماغی زوال نہ آسکے۔

loading...