اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگ گئی

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگ گئی

وینکوور: کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے ساحلی شہر وینکوور سے 350 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع جنگلات میں لگ بھگ 150 کلومیٹر کے علاقے میں آگ لگ گئی ہے، آگ کے باعث اب تک 39 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے عوامی تحفظ رالف گوڈال نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں 150 کلومیٹر کے علاقے میں آگ لگ گئی ہے جس کے باعث اب تک 39 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ حکومت کی ہدایت پر فوج کے پانچ ہیلی کاپٹر اور دو جہاز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے ہیں جو وہاں سے لوگوں کے انخلا اور آگ بجھانے والے عملے کی نقل و حرکت میں استعمال ہو رہے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے فوجی طیاروں کی مدد بھی لی جائے گی جب کہ آسٹریلیا کی حکومت نے بھی جنگل کی آگ بجھانے کے ماہر 50 فائر فائٹرز کینیڈا بھیج دئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے آگ بجھانے اور متاثرین کے عارضی قیام کے لیے ایک کروڑ کینیڈین ڈالر کا ہنگامی فنڈ قائم کر دیا ہے۔