اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ایک لنگور نے 50 ہزار آبادی والے شہر کو بجلی سے محروم کر دیا

ایک لنگور نے 50 ہزار آبادی والے شہر کو بجلی سے محروم کر دیا

لاساکا: زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے لوڈ شیڈنگ کر دی جس کی وجہ سے 50 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل آبادی والا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تاہم لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے زخمی حالت میں بچا لیا اور اسے جانوروں کے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پاور کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے جب کہ اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی اب بحال کر دی گئی ہے۔

loading...