اشاعت کے باوقار 30 سال

ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال

ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال

لاہور : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ سے ملنے والے ایک لاکھ 31 ہزارچار سو روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹروے پولیس سنٹرل زون بیٹ 24 کے افسران محمد ارشد اور اشتیاق احمد کو قومی شاہراہ پر ماچھی گوٹھ کے قریب سے 1,31,400 روپے ایک شاپنگ بیگ میں ملے۔ جس پر متعلقہ افسران نے فوری طور پر کنٹرول کو اطلاع دی اور مالکان کی تلاش شروع کر دی، اِسی اثناء میں مقامی پٹرول پمپ کے مالک محمد عارف ولد محمد صدیق نے موٹر وے پولیس کو نقدی والے گُم شدہ بیگ کی اطلاع دی موٹر وے پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں نشانیاں پوچھنے کے بعد اور تمام قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام رقم مالک کے حوالے کر دی۔ مالک نے اس موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ موٹروے پولیس کی ایمانداری کے چرچے سُنے ہیں لیکن آج حقیقت میں موٹر وے نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری گم شدہ رقم واپس کی ہے میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان میں کوئی ایسا ادارہ ہے جو آج بھی ایمانداری سے کام کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ موٹر وے پولیس کو مزید ترقی اور کامرانی عطا فرمائے۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ نے افسران کی ایمانداری ،دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اِس موقع پر افسران کو ایمانداری اور دیانت کی مثال قائم کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

loading...