اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا

کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا

کراچی: کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 44500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 185.77 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 44337.44 پوائنٹس سے بڑھ 44523.21 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 115 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23217.10 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 31096.99 پوائنٹس سے بڑھ کر 31182.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب 12 کروڑ 71 لاکھ 53 ہزار 954 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91 کھرب 9 ارب 20 کروڑ 14 لاکھ 5 ہزار 626 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 34 ارب 32 کروڑ 85 لاکھ 59 ہزار 580 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 7 کروڑ 52 لاکھ 87 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 4 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 11 کروڑ 21 لاکھ 38 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 5 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 161 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 5 کروڑ 68 لاکھ، اینگرو پولیمر 4 کروڑ 68 لاکھ، دیوان موٹرز 4 کروڑ 28 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 3 کروڑ 53 لاکھ اور بینک پنجاب 3 کروڑ 10 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 332.50 روپے اور یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 199.94 روپے کا اضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں 113.55 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں 45 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...