اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلم لیگ ن نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں

مسلم لیگ ن نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، نواز شریف کو مستعفی ہو کر عدالت میں عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہونا چاہیئے۔ پیر کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے، نواز شریف کو عہدے سے مستعفی ہو کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف اخلاقی جواز کھو چکے ہیں نواز شریف کو عام آدمی کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہونا چاہیے یہ اداروں اور حکومت کی بھی آزمائش ہے، مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں، ن لیگ اکثریتی جماعت ہے ملک کو بحران کی جانب نہ دھکیلے۔

loading...