اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف نا اہل ہوں گے تو شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے

نواز شریف نا اہل ہوں گے تو شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا جرم کیا ،نواز شریف نا اہل ہونگے تو ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد تمام صورت حال واضح ہو گئی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ نواز شریف نا اہل ہوں گے جب کہ مستقبل قریب میں شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی نا اہل ہونگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے سے ملک میں کوئی خانہ جنگی نہیں ہو گی اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ نواز شریف اب دس ہزار آفراد کا جلسہ کر کے دکھائیں، نواز شریف نا اہل ہوں گے تو ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے منی لانڈرنگ کا جرم کیا ہے ۔خرم نواز نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاون کا کیس گلے کا پھندا بنے گا ۔