اشاعت کے باوقار 30 سال

نوازشریف کے نا اہلی سے کوئی انارکی نہیں پھیلے گی

نوازشریف کے نا اہلی سے کوئی انارکی نہیں پھیلے گی

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے ،نوازشریف کے نااہل ہونے سے ملک میں کوئی انارکی نہیں پھیلے گی،پانامہ سکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ن ے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے ،ماضی میں بھی ایک وزیر اعظم نا اہل ہوا ،ملک میں کوئی انارگی نہیں پھیلے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) چاہتی ہے کہ وہ شہید ہو جائے، نواز شریف سیاسی شہادت چاہتے ہیں،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ثابت کیا کہ شریف خاندان کے خلاف احتساب وقت کا تقاضا ہے ،پانامہ سکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے ،نواز شریف استعفی دے کر چوہدری نثار، احسن اقبال ،شیخ آفتاب سمیت کسی اور کو وزیر اعظم بنا دے ، یہ چوک اور چوراہا نہیں ن لیگ کو قانونی کیس کا سامنا کرنا ہو گا، وزیر اعظم کے خلاف احتساب وقت کی ضرورت ہے۔

loading...