اشاعت کے باوقار 30 سال

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت پر سکیورٹی سخت

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت پر سکیورٹی سخت

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت آج ہو گی، سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے، اس دوران سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کیس کی آج پہلی سماعت ہو گی ، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے گرد خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی،اسلام آباد پولیس کے تقریبا 700 اہل کار تعینات ہون گے ، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی سپریم کورٹ کے اندر، باہر ڈیوٹی دیں گے، ریڈ ذون اور سپریم کورٹ کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ میڈیا نمائندے اور وکلاء سپریم کورٹ میں داخل ہو سکیں گے ۔