اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے

کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے

اسلا م آ با د: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے کسی ایک جج نے بھی وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نا اہلی کی زد میں صرف گاڈ فادر ون نہیں بلکہ گاڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نا اہل ہوجائیں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور وکلا برادری عدالت کے ساتھ ہے جب کہ عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پر بات ہو گی تاہم کیس میں جے آئی ٹی نہ پہلے فریق تھی اور نہ اب ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے جس کی قیادت کیپٹن (ر) صفدر کر رہے ہیں جب کہ پرانے لوگ پیچھے کردئے گئے ہیں۔