اشاعت کے باوقار 30 سال

قائم مقام آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

قائم مقام آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سب انسپکٹر علی رافع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود برطرفی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔