اشاعت کے باوقار 30 سال

اسکواش سیریز میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں 3-2 سے مات

اسکواش سیریز میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں 3-2 سے مات

اسلام آباد / لاہور: پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصر نے 3-2 سے جیت لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ہوئی جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز کا فائنل میچ دیکھا جب کہ سیریز کے آخری روز 2 میچ کھلیے گئے جن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو شکست دی تاہم سیریز 3-2 سے مصر کے نام رہی، پہلا مقابلہ اسرار احمد اور مصرکے عبدالغر جب کہ دوسرا میچ عبدالگوار اور فرحان محبوب کے درمیان منعقد ہوا، یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی روز مصر کے کھلاڑی چھائے رہے اور انھوں نے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور جان شیر خان سمیت کھلاڑیوں اور سکواش فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے، ایونٹ میں شریک مصری کھلاڑی میزن ہیشام نے پاکستان کو انٹرنیشنل اسکواش کے لیے محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا کہ دنیائے اسکواش میں پاکستان کو ہوم آف چیمپئنز کے نام سے پکارا جاتا ہے، جہانگیر خان اورجان شیر خان کے وطن میں کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انتہائی شاندار انتظامات کیے ہیں، حالیہ ایونٹ میں شریک مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس سے قبل ورلڈ فائیو اسکواش سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مہمان کھلاڑیوں کے خلاف فتح سمیٹی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس اے) کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ کامیاب سیریز کے بعد ملک میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہو گئے، عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور وہ سیکیورٹی صورت حال سے مطمئن ہو کر گیا ہے، پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔
قمر زمان نے بتایا کہ عالمی سیکیورٹی نمائندہ صورت حال سے مطمئن ہو کر گیا ہے اور وہ اس حوالے بین الاقومی حکام کو آگاہ کریں گے، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں اور پاکستان کھیلوں کے لئے ساز گار ملک ہے، پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بہت جلد بخال ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کی کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔ قمر زمان نے کہا کہ ملک میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی نامور کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرنا ہو گی۔

loading...