اشاعت کے باوقار 30 سال

فیڈرر کی فتح پر 50 ہزار پاؤنڈ کی شرط

فیڈرر کی فتح پر 50 ہزار پاؤنڈ کی شرط

لندن: سوئس ٹینس ماسٹر راجر فیڈرر کے دیرینہ پرستار نے ومبلڈن فائنل میں ان کی فتح پر 50 ہزار پاؤنڈ کی شرط لگائی۔ جورج نامی یہ شخص نارتھ لندن میں واقع ایک فائنانشل ٹیک کمپنی کے سربراہ ہیں، انھوں نے اپنے اعصاب قابو میں رکھنے کے لیے یہ بات اپنی گرل فرینڈ تک کو نہیں بتائی، انھوں نے کہا کہ میری دوست کو ٹینس سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ یہ سن کر قطعی خوش نہیں ہو گی، میں اگرچہ شرطیں نہیں لگاتا لیکن جب میں یہ کام کرتا ہوں تو پھر باقاعدہ اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتا ہوں، میں نے رواں سیزن میں فیڈرر کا کھیل دیکھا ہے اور مجھے اپنے فیصلے کے درست ہونے کا گمان ہے، میں پراعتماد ہوں کہ اس بار ومبلڈن ٹرافی فیڈرر ہی جیتے گا، ان کا کھیلا گیا یہ جوا کامیاب رہا۔

loading...