اشاعت کے باوقار 30 سال

آئیفا ایوارڈز کا میلہ شاہد کپور اورعالیہ بھٹ نے لوٹ لیا

آئیفا ایوارڈز کا میلہ شاہد کپور اورعالیہ بھٹ نے لوٹ لیا

نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں سجنے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈز کا میلہ بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے لئے شاہد کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امریکی شہر نیویارک میں بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین آئیفا ایوارڈز کا میلہ سجا جس میں بالی ووڈ کے تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئے تقریب کے دوران اداکاروں کی شاندار پرفارمنس اور دیدہ زیب ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آئیفا کی رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، شبانہ اعظمی شاہد کپور، سیف علی خان، کرن جوہر، انوپم کھیر اور معروف موسیقار اے آر رحمان سمیت دیگر فن کاروں نے شرکت کی، اس دوران جہاں اداکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا وہیں بالی ووڈ میں بہترین کام کرنے پر مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کو فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے لئے بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شبانہ اعظمی کو فلم ’’نیرجا‘‘ کے لئے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔ انوپم کھیر کو فلم ’’ایم ایس دھونی: ان کہی کہانی‘‘ کے لئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔