اشاعت کے باوقار 30 سال

چین میں ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

چین میں ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے جینگ سو میں واقع ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شنگھائی کے علاقے یوشہان میں علی الصبح اچانک ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جیانگ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔