اشاعت کے باوقار 30 سال

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی سماعت جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی اہم ترین سماعت جاری ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت سے قبل شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرا دئے ہیں۔ شریف خاندان نے اپنے اعتراضات میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کو عدالت نے 13سوالات کی تحقیقات کاحکم دیا تھا لیکن جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، جے آئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔
سماعت کے باقاعدہ آغاز پر عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کو روسٹرم پر بلایا اور اب وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے حق میں دلائل دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد جمع سامنے لائے گئے ہیں۔

loading...