اشاعت کے باوقار 30 سال

عمران خان کو دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ

عمران خان کو دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ

دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ جی اخبار کے مطابق انہوں نے دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ ورکرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ دیگر جماعتوں کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ غیر جانبداری اور ایمانداری سے بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کا کڑے احتساب کا وقت آ گیا ہے۔