اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

نواز شریف کا ایجنڈا ججز اور جرنیلوں سے ٹکر لینا ہے

نواز شریف کا ایجنڈا ججز اور جرنیلوں سے ٹکر لینا ہے

اسلام آباد: چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سب چیزیں واضح ہو چکی ہیں لیکن اگر ان کی اب بھی تسلی نہیں ہوئی تو عدالت سے درخواست کروں گا کہ نواز شریف کو طلب کیا جائے، میں خود ان پر جرح کروں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے شرم حکومت نہیں دیکھی جو اپنا اقتدار بچانے کے لئے ملک کو داﺅ پر لگا رہی ہے۔ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں حکومت کی حکمت عملی ہو گی کہ معاملہ لٹک جائے اور ملک میں خانہ جنگی ہو، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ماننا اور اس کا فیصلہ گلی کوچے میں ہونا ہے تو پھر قوم تیاری کر لے ۔ اگر نواز شریف فیصلے کے خلاف ڈٹ گئے تو پھر ان کا کلیجہ پھٹے گا اور نیاز بٹے گی۔ نواز شریف کا ایجنڈا ججز اور جرنیلوں سے ٹکر لینا ہے۔