اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

کوک سٹوڈیو اپنا 10واں سیزن اگست میں ریلیز کرے گا

کوک سٹوڈیو اپنا 10واں سیزن اگست میں ریلیز کرے گا

لاہور: کوک سٹوڈیو اپنا 10واں سیزن اگست میں ریلیز کرے گا اس حوالے سے کوک سٹوڈیو نے اگلے سیزن کے لئے اپنے گلوکاروں کے نام ظاہر کرنا شروع کر دیئے گلوکاروں میں علی ظفر، علی سیٹھی، عائمہ بیگ سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں علی سیٹھی نے انتہائی مختصر وقت میں اس شعبے میں اپنا نام کمایا اور کوک سٹوڈیو کے ساتھ یہ ان کا تیسرا سیزن ہے دوسرا نام عائمہ بیگ کا ہے۔ نوجوان گلوکارہ کوک سٹوڈیو پر نئی آواز ہے جو مضبوط اور متنوع آوازیں ساتھ لا رہی ہیں۔ عائمہ بیگ نے فلم اور ٹی وی کے نغموں میں بہترین نام پیدا کیا بے فکریاں، اہل دل اور قلا باز دل گائے، رواں سال فلموں کی کیٹگری میں لکس سٹائل ایوارڈ برائے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔