اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کا آئندہ صدر کم تر سمجھی جانے والی دلت برادری سے ہو گا

بھارت کا آئندہ صدر کم تر سمجھی جانے والی دلت برادری سے ہو گا

نئی دہلی: بھارت کا آئندہ صدر دلت برادری سے ہو گا۔ بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں اچھوت کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق 71 سالہ رام ناتھ کوِند کو پیر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔ یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ پیر کے دن ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔بھارت کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہو گا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد اس عہدے پر براجمان ہو گا۔ قبل ازیں کے آر نارایانن 1997ء سے 2002 تک یہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پیر کے دن ملکی قانون ساز اسمبلیوں میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج جمعرات کو جاری کیے جائیں گے۔ 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی کے خواہشمند مودی کے لیے یہ کامیابی انتہائی اہم ہو گی کیونکہ اس طرح وہ ملک میں کم تر گردانی جانی والی برادری کی ہمدردیاں حاصل کر پائیں گے۔

loading...