اشاعت کے باوقار 30 سال

سپر نیچرل تھرلر فلم گھوسٹ ہاوس پہلا ٹریلر جاری

سپر نیچرل تھرلر فلم گھوسٹ ہاوس پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلر فلم گھوسٹ ہاوس پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ رچ ریسڈیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈونچر کی تلاش میں تھائی لینڈ کا رخ کرتا ہے اور ایک گھر میں قیام کے دوران وہاں بسنے والی پراسرار مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ٹیلر، جیمز لانڈری، مارک بون، ایلانا کروز اور کیترینہ گرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 25 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔