اشاعت کے باوقار 30 سال

ماڈل ایان علی کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

ماڈل ایان علی کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

لاہور: ماڈل ایان علی کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی بھی پیشکش آ گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈالر گرل کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل ایان علی کے اب پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے ہیں اسی لیے ان کو بھارت میں بھی ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی اور ذرائع کا دعوی ہے کہ ایان علی اس حوالے سے فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے اور اگر ان کو فلم میں رول پسند آیا تو وہ ضرور بھارتی فلم میں کام کریں گی۔