اشاعت کے باوقار 30 سال

جے آئی ٹی نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا

جے آئی ٹی نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا، اب وقت آ گیا ہے تجوریاں بھرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ اتوار کے روز نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات کی محنت سے کرپشن کرنے والے اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سچ پر مبنی ہے،تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے تاکہ ملک سے کرپشن کا نام و نشان بھی مٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے سے تجوریاں بھرنے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اس احتساب سے اب کوئی نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے انتظامی مسائل حل کرنے کے لئے مزید صوبے بننے چاہئیں تاکہ ملک سے بے روزگاری اور دوسرے مسائل حل ہو سکیں۔

loading...