اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سٹار کی بیٹی ہونے کے سب سے بڑا نقصان

سٹار کی بیٹی ہونے کے سب سے بڑا نقصان

ممبئی: نوے کی دہائی کے مقبول بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی نے اسٹار کی بیٹی ہونے کے سب سے بڑے نقصان سے پردہ اٹھا دیا۔ اپنے انٹرویو میں آتھیا شیٹھی نے کہا کہ ایک سپر اسٹار کی اولاد ہونے کے جہاں کئی فائدے ہیں وہیں اس کے چند نقصانات بھی ہیں جن کا سامنا ان لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، جن کے والدین بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔ آتھیا شیٹھی نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار کی بیٹی ہونے کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ انہیں اقرباء پروری کے طعنے سننے پڑتے ہیں۔ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اقرباء پروری کی پراڈکٹ ہیں۔ آتھیا نے کہا کہ میرے والد نے بالی ووڈ میں جو نام کمایا اس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ کافی محبت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لوگ میری پہلی فلم کا انتظار کر رہے تھے لیکن ساتھ ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تنقید کے نشتر برسانا نہیں بھولتے اور اقرباء پروری کے طعنے دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جن کے والد بالی ووڈ میں پہلے سے کام کر رہے ہیں ان کے بچوں کی بالی ووڈ میں انٹری میں آسانی ضرور ہوتی ہے تاہم پہلی فلم کے بعد انہیں اپنی محنت اور کام سے ہی جگہ بنانی پڑتی ہے کیوں کہ بالی ووڈ میں مقابلہ بہت سخت ہے اور شائقین کی پسندیدگی کے بغیر یہاں کیریئر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یاد رہے کہ آتھیا شیٹی نے 2015 میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھے تھے جب کہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار بالی ووڈ اداکار آدیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی نے کیا تھا۔

loading...