اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

ایر کینیڈا کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ایر کینیڈا کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ایر کینیڈا کا طیارہ جس میں 140 مسافر سوار تھے ، ٹیکسی وے پر پرواز کے لئے تیار کھڑے جہاز سے 30 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایر کینیڈا کی ٹورانٹو سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز کا پائلٹ سان فرانسسکو ایر پورٹ پر غلطی سے رن وے کی بجائے اس کے متوازی بنے ہوئے ٹیکسی وے پر اتر گیا اور وہاں پرواز کے انتظار میں کھڑے جہاز سے 30 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا۔ غلطی کا احساس ہونے پر پائلٹ نے حواس کو قابو میں رکھتے ہوئے جہاز کو فوری طور پر اوپر اٹھا لیا اور سامنے کھڑے جہاز سے 30 میٹر اور اس کے پیچھے کھڑ ے جہاز سے 60 میٹر اوپر سے گزر گیا۔ اور دوبارہ لینڈ کرنے سے پہلے کچھ دیر ایر پورٹ کے اوپر فضا میں چکر لگاتا رہا۔