اشاعت کے باوقار 30 سال

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آن لائن داخلوں کے نظام کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آن لائن داخلوں کے نظام کا افتتاح

لاہور: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آن لائن داخلوں کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور اور سینئر اساتذہ موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی یو سی آئی ٹی مختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کے لئے ملک بھر سے ہر سال سولہ ہزار سے زائد درخواستیں انٹری ٹیسٹ کے لئے وصول کرتا ہے اور امیدواروں کی سہولت کیلئے کالج انتظامیہ نے ان ہاوٗس تیاری کے بعد آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے طلباء طالبات اپنی دہلیز پر انٹری ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں اور چالان فارم پرنٹ کر کے حبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی قریبی شاخ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور انہیں اس مقصد کے لئے کیمپس نہیں آنا پڑے گا اور وہ اپنا وقت اور پیسے بچا سکیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کالج کے مختلف اہم امور میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لئے آٹومیٹڈ سسٹمز متعارف کرانے پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر شاہد فرید، ڈاکٹر وحید اقبال، کامران ملک ، عاصم صدیق اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔ آن لائن رجسٹریشن کے پہلے روز کالج انتظامیہ کو 1500 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ۔ اس سال پی یو سی آئی ٹی میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے باعث گزشتہ سالوں سے بھی زائددرخواستیں متوقع ہیں۔

loading...