اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

چین کی تیار کردہ الیکٹرک ٹیکسیاں برازیل پہنچ گئیں

چین کی تیار کردہ الیکٹرک ٹیکسیاں برازیل پہنچ گئیں

ریوڈی جنیرو: چینی کارسازوں کی تیارکر دہ بجلی سے چلنے والی ٹیکسیاں برازیل کے دارالحکومت بیلو ہوری زنٹے پہنچ گئی ہیں ، یہ گاڑیاں آئندہ چند دنوں کے دوران برازیل کے مختلف شہروں میں بھیج دی جائیں گی ، بجلی سے چلنے والی یہ ٹیکسیاں چین کے کارساز ادارے بی وائی ڈی نے تیار کی ہیں، یہ ماحول دوست ٹیکسیاں ہیں جو ایک بار بیٹری چارج ہونے کے بعد 400کلومیٹر سفر طے کر سکتی ہیں، ٹیکسیاں 110ہارس پاور کی ہیں بیلو بیلو ہوری زنٹے پبلک ٹرانزٹ سسٹم کے پاس پہلے ہی بی وائی ڈی کی تیار کردہ بجلی سے چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا بیڑا موجود ہے جس کی کامیابی کے بعد حکومت نے بجلی سے چلنے والی ٹیکسیوں کا نیٹ ورک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ، یہ گاڑیاں نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ استعمال میں سستی بھی ہیں ، بی وائی ڈی نے برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو میں اپنا آپریشن سسٹم قائم کر رکھا ہے اور اسے توقع ہے کہ وہ 2018 تک برازیل میں بجلی سے چلنے والی مزید 2000گاڑیاں فروخت کر سکے گی ۔