اشاعت کے باوقار 30 سال

کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت سیڈ پیکٹس کی فروخت

کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت سیڈ پیکٹس کی فروخت

فیصل آباد: محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کے منصوبہ ''کچن گارڈننگ پروگرام''کے تحت 50 روپے فی پیکٹ کے حساب سے سیڈ پیکٹس کی فروخت 15 اگست سے شروع ہو گی جب کہ31 اکتوبر تک کچن گارڈننگ کے خواہش مند افراد کو ہزاروں کی تعداد میں مختلف سبزیوں کے معیار ی و تصدیق شدہ اور صاف ستھرے بیجوں کے پیکٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے نہ صرف سستی ، تازہ ، کھادوں اور زرعی ادویات کے سپرے کے زہریلے اثرات سے پاک سبزیوں کا حصول ممکن ہو سکے بلکہ ملکی معیشت پر بھی بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔