اشاعت کے باوقار 30 سال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری

واشنگٹن: امریکا میں روبوٹ سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان لڑکیوں کی ویزے کی ابتدائی درخواستیں امریکی حکام نے مسترد کر دی تھیں ، تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی سفارش پر انہیں ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔روبوٹ سازی کے عالمی مقابلوں کا انعقاد 25سے 27جولائی تک ہوگا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روبوٹس سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کرنے والی نوجوان لڑکیوں کے گروہ کو امریکہ کا ویزا دے دیا گیا ہے۔اس سے پہلے گیمبیا کے طلبا کو بھی ویزے جاری کردیے گئے، افغانستان کی ٹیم کے علاوہ ان کا بھی ویزا مسترد کیا گیا تھا۔