اشاعت کے باوقار 30 سال

ریکوڈک کیس میں غیرملکی کمپنی کا ساڑھے 11 ارب ڈالر کا دعویٰ مسترد

ریکوڈک کیس میں غیرملکی کمپنی کا ساڑھے 11 ارب ڈالر کا دعویٰ مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے ریکوڈک کیس میں ٹی تھیان کاپر کمپنی کی جانب سے ساڑھے 11 ارب ڈالر کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ ٹی تھیان کاپر کمپنی نے 2012 میں ثالثی کا دعویٰ جمع کرایا تھا اور 5 سال بعد 2017 میں کمپنی نے 15 نومبر 2011 تک فیئر مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر 9 ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کادعویٰ کیا، ٹی تھیان کاپرکمپنی نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا پری ایوارڈ کمپاؤنڈ انٹرسٹ کا دعویٰ بھی کیا۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل پاکستان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی میں جس رقم کا دعویٰ کیا گیا وہ پاکستان نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ یہ کمپنی کی سرمایہ کاری کی رقم سے کئی سو گنا زیادہ ہے۔

loading...