اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا میں دریا پر قائم 108 سال قدیم پل گرا دیا گیا

امریکا میں دریا پر قائم 108 سال قدیم پل گرا دیا گیا

واشنگٹن: امریکا میں دریا پر قائم 108 سال قدیم پل دھماکا خیز مواد سے ڈھا دیا گیا، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیلاک نامی پل کو گرانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیے گئے۔ ایک طرف تو عمارتیں کھڑی کرنے اور پل تعمیر کرنے میں مہینوں حتی کے سال بھی لگ جاتے ہیں، وہیں انہیں گرانے کے لیے چند سیکنڈ اور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں دیکھنے کو ملا جب 108 سال قدیم لیلاک نامی پل کو دھماکا خیز مواد سے چند سیکنڈوں میں ڈھا دیا گیا۔ دریائے میریمیک پر قائم کئی دہائیوں قدیم اس پل کو گرانے کے لئے اس کے مختلف حصوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا اور مقررہ وقت پر ریموٹ کا بٹن دبا کر اسے گرا دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پل 1976 میں حفاظتی اقدام کے تحت ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اسے صرف پیدل چلنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔