اشاعت کے باوقار 30 سال

سیاسی عدم استحکام، پاکستان سٹاک ایکس چینج 17 فیصد تک نیچے گر گئی

سیاسی عدم استحکام، پاکستان سٹاک ایکس چینج 17 فیصد تک نیچے گر گئی

کراچی: جی آئی ٹی رپورٹ نے ملک میں سیاسی ہلچل مچا دی، پاکستان سٹاک ایکس چینج اپنی بلند ترین سطح سے 17 فیصد تک نیچے گرنے سے ایشیا کی سستی ترین مارکیٹوں میں شامل ہو گئی، غیرملکی جریدے نے رپورٹ جاری کر دی۔ تاریخ کی بلند ترین سطح 52 ہزار 876 پوائنٹس کو چھونے والی پاکستان سٹاک ایکس چینج ملک میں جاری سیاسی ہنگامہ آرئی کے باعث مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، مگر اسی مندی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیا کی سستی ترین مارکیٹوں میں میں سے ایک ہو گئی ہے، غیر ملکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اس وقت 17 فیصد تک گر چکی ہے اور کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت بہت کم ہو گئی ہے، جو سرمایہ کاری کے لئے بے حد مفید ہے، کیونکہ اس وقت سرمایہ کاری کرنے والے کافی حد تک منافع کما سکتے ہیں، ایک اور بین الاقومی جریدے نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر موجود مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جائے تو سرمایہ کاروں کو اپنی انویسٹمنٹ پر اوسط 10 فیصد تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔