اشاعت کے باوقار 30 سال

چھوٹے طیارے پر دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون

چھوٹے طیارے پر دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون

کابل: 29 سالہ شائستہ واعظ نے چھوٹے طیارے میں دنیا کا چکر لگا کر کم عمر ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا، وہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیر عسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ ہیں۔ پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی افغان خاتون بطور پائلٹ ایک طیارے میں دنیا کے چکر لگا رہی ہیں، انھوں نے اپنا تاریخی سفر امریکا سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیا اور حال ہی میں وہ کابل پہنچی ہیں۔ شائستہ واعظ نے کہا کہ وہ اپنی پیدائش کے ملک پہنچنے پر بہت خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ہوا بازی سے متعارف نہیں ہوئی تھی، کالج جانے یا کیریئر کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، تقریباً 29 سال ہو گئے ہیں اس ملک میں بطور ایک پائلٹ واپس آنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔