اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی صدر اپنے معاہدے سے مکر گئے

امریکی صدر اپنے معاہدے سے مکر گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ مشترکہ سائبر سیکورٹی یونٹ کے قیام کی تجویز دینے کے بعد اس معاہدے سے مکر گئے ، امریکہ اور روس نے جی ٹونٹی سمٹ کے موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں سائبر سیکورٹی یونٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ سائبر سکیورٹی یونٹ کے قیام کی تجویز دینے کے بعد اس سے پیچھے ہٹ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد اس کو نافذ کرنے کی بات کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سائبر سکیورٹی یونٹ ممکن ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ صدر پیوٹن اور انہوں نے سائبر سکیورٹی یونٹ پر تبادلہ خیال کیا، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو سکتا ہے۔

loading...