اشاعت کے باوقار 30 سال

کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کاروبار کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی: کاروبار کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 45200 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتا ہوا 46200 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 92 کھرب سے بڑھ کر 94 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1051.66 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45222.15 پوائنٹس سے بڑھ کر 46273.81 پوئنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 590.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 24099.88 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31712.33 پوائنٹس سے بڑھ کر 32325.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 79 ارب 25 کروڑ 54 لاکھ 49 ہزار 923 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92 کھرب 79 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 465 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 58 ارب 9494 کروڑ 52 لاکھ 2 ہزار 388 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز 23 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ کے روز 13 کروڑ 23 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 6 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 279 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 60 میں کمی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 2 کروڑ 17 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 68 لاکھ، سمٹ بینک 1 کروڑ، ازگارڈنائن 93 لاکھ 59 ہزار اور عائشہ اسٹیل مل 93 لاکھ 36 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں 140 روپے اور سنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 80 روپے کا اضافہ جبکہ نونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں 199.94 روپے اور ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 20.44 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...