اشاعت کے باوقار 30 سال

لندن کی مشہور کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

لندن کی مشہور کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی مشہور کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ لندن کی کیمڈن لاک مارکیٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پینچ گئیں اور فائر بریگیڈ عملے کو بھی طلب کر لیا گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ 70 کے قریب فائر فائٹرز اور 10 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ارد گرد کے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، قریبی عمارات کو لوگوں سے خالی کرالیا گیا اور علاقے میں موجود دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو اس جگہ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں ہی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے درجنوں افراد زندہ جل گئے تھے۔

loading...