اشاعت کے باوقار 30 سال

کلبھوشن کی والدہ کے ویزے کے لئے درخواست پر غور نہ کرنا قابل افسوس ہے

کلبھوشن کی والدہ کے ویزے کے لئے درخواست پر غور نہ کرنا قابل افسوس ہے

نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن کی والدہ کو ویزا دینے کے لئے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو لکھے گئے خط پر کوئی ردعمل نہ ملنے پر افسو س کا اظہا ر کیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق سشماسوراج نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو خط لکھا جس میں کلبھوشن کی والدہ کو اپنے بیٹے سے ملنے پاکستان جانے کے لئے انہیں ویزا دینے کی درخواست کی تاہم میری درخواست پر غور تک نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس خط پر کوئی ردعمل دکھایا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر سرتاج عزیز کسی پاکستانی کے لئے بھارت کے میڈیکل ویزا کی ان سے درخواست کریں تو اس درخواست پر فوری ردعمل ہو گا انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے تمام پاکستانی شہریوں سے ہمدردی ہے جو کہ علاج کے لئے بھارت کے میڈیکل ویزے کے خواہاں ہیں ۔

loading...