اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک

پٹنہ: بھارت کی ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 26 لوگ ہلاک ہو گئے۔ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار اتوار کی رات گئے تک کے ہیں،بجلی گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات روہتاس ضلع میں ہوئی ہیںیہاں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔وہیں دارالحکومت پٹنہ میں بھی چار لوگ آسمانی بجلی کی زد میں آر کر مارے گئے۔انتظامیہ نے بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پٹنہ میں 48 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی،ریاست میں قدرتی آفات سے متعلق محکمے کے کنٹرول روم کے سریندر ٹھاکر کے مطابق تاحال سیلاب کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے کوئی انتباہ نہیں جاری کیا گیا ہے۔انڈیا میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں۔انڈیا میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق انڈیا میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔انڈیا کے علاوہ اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔