اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

پی آئی اے سے وطن واپس آنے والے مسافر کا سامان چوری ہو گیا

پی آئی اے سے وطن واپس آنے والے مسافر کا سامان چوری ہو گیا

اسلام آباد: پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ، بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافر کا سامان چوری ہو گیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 212کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد آنے والے مسافر نے کیبنٹس میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سامان جہاز کے عملے کے حوالے کیاجس میں سے قیمتی موبائل اور ٹیب چوری کر لیا گیا۔مسافر سرتاج عالم نے ایئر پورٹ مینیجر کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے کیبنٹس میں جگہ نہ ہونے پر اپنا ہینڈ کیری لگیج پرواز پر تعینات عملے کے حوالے کیا تھا۔اس سامان سے قیمتی موبائل اور ٹیب مبینہ طور پر چوری ہوگیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہینڈ کیری سامان لاک نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کرنے پر عملے نے مجھے بے فکر ہونے کو کہا کہ آپ کا سامان کہیں نہیں جائے گا۔سرتاج عالم کے مطابق8 اور9جولائی کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچنے پر اپنا سامان متعلقہ عملے سے وصول کیا اور گھر پہنچے پر سامان میں موجود قیمتی موبائل فون بمعہ ٹیب موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ بک کرائے گئے سامان کو کنویئر بیلٹ سے لینے کے بعد عملے نے لگیج ٹیگ بھی چیک نہیں کئے تھے، سامان کے لگیج ٹیگ مجھ سے نہیں لئے گئے ہیں جو کہ اب تک میرے پاس موجود ہیں۔