اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کھیل کے میدان میں بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا

کھیل کے میدان میں بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا

دہلی: بھارت نے ایف آئی ایچ کو سبق سکھانے کے لیے پرو ہاکی لیگ کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے متبادل ٹیم شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ کھیل کے میدان میں بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا، ایف آئی ایچ کو نیچا دکھانے کے لیے پرو ہاکی لیگ کا بائیکاٹ کر دیا اور بہانہ یہ بنایا کہ بھارتی ویمنز ٹیم کا پرو لیگ کھیل کر ورلڈ کپ اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکان نہیں جس وجہ سے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں، ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ ماہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے دوران ہی لندن پولیس نے سابق بھارتی کپتان سردار سنگھ سے خاتون کو ہراساں کرنے پر پوچھ گچھ کی جس پر بھارتی ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے خاتون کو سردار سنگھ کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اکسایا جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے دوران تفتیش سے پلیئر اور ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔

loading...