اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، تین سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ ریکارڈ بجلی پیدا کی، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی ترقی کر رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، عوام کو جے آئی ٹی سے کوئی دلچسپی نہیں، میڈیا اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرے۔ وہ جمعہ کو پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے تعاون سے موبائل سائنس لیبز کی سائنس فاؤنڈیشن میں افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن اور وفاقی وزیر سائنس، ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی موجود تھے۔ سائنس موبائل لیبز پاکستان کے چاروں صوبوں کو دو، دو دی گئی ہیں جن کی مدد سے دور دراز علاقوں کے طلباء جدید لیبز سے فائدہ اٹھا سکیں گے اس سے سائنسی شعبہ میں طلباء کو مزید بہتر سہولیات حاصل ہوں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن سرکاری مصروفیات کا اہم ترین دن ہے، آج پاکستان کے مستقبل کی موجودگی میں اظہار کر رہا ہوں کہ علم ہمیشہ سے انسان کے لئے اہم رہا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں دن بدن تحقیق ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں وزیر اعظم کی ہداہت پر وژن 2025ء بنایا گیا، وژن 2025ء کی ایک سکیم آپ نوجوانوں کی صورت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کے دور دراز علاقوں اور کونے کونے سے بہتریں ٹیلنٹ کو یکجا کیا گیا ہے، ملک میں ترقی لوئر مڈل کلاس سے منسوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس سٹوڈنٹ کا نیٹ ورک بن رہا ہے، ہر سال سائنس ٹیلنٹ ہرٹ میں 300 بچوں کا انتحاب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے یہی بچے سائنس کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کے درمیان ہر سال سائنس کے ماڈل بنانے اور ریسرچ کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اور جے آئی ٹی سے مستقبل نہیں بنے گا، پاکستان کا مستقبل یہ نوجوان نسل ہے، پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں 10 ہزار میگاوارٹ ریکارڈ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان کا شمار دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو سی کے شمارے کے مطابق اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030ء تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط معیشتوں میں ہو گا۔ وفاقی وزیر سائنس، ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ہداہت ہے کہ نیشنل سائنس کے اداروں کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو جے آئی ٹی سے کوئی دلچسبی نہیں ہے، حکومت نے ملک کو خوش حالی کی سمت دی ہے حالانکہ ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد ہونہار طلباء کو سائنس کے شعبہ میں بہتری کے موا قع فراہم کرنا ہے

loading...