اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ، پی آئی اے 80ویں نمبر پر

انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ، پی آئی اے 80ویں نمبر پر

کراچی: کسی بھی ملک کی ائرلائن اس کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نقل و حمل کے تیز ترین اور جدید ترین ذریعے کے طور پر ائرلائنز ملک کی معیشت کو بھی سہارا دیتی ہیں۔ مگر پاکستان میں صورت حال اس سے مختلف ہے، قومی ائرلائن اکثر و بیشتر خبروں میں رہتی ہے، منشیات کی برآمدگی کا معاملہ ہو یا تاخیر سے آنے جانے کا معمول، جدہ کے فلائٹ قطر اترنے کی داستان ہو یا کراچی کے مسافروں کو برمنگھم پہنچانے کی باتیں، قومی ائر لائن مسافروں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے، مگر ایک وقت تھا جب اس ائرلائن کا شمار دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا۔ اب انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی ہے جو کہ ہم سب کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے، ایک وقت میں دنیا کے بہترین ائر لائن کہلائی جانے والی قومی ائر لائن پی آئی اے 87 بین الاقوامی ائر لائنز میں 80ویں درجے پر ہے۔ یہ درجہ بندی کمپنی کے معیار، بروقت روانگی اور تاخیر کی صورت میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ آئی اے ٹی اے نے قومی ائر لائن کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اپنے معیار اور مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں خطے کے دو بڑے ملکوں چین اور بھارت کی ائر لائنز کی بھی کوئی بہتر حالت نہیں ہے اور پاکستان سے ان کا کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

loading...