اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45400 پوائنٹس کی سطح سے کم ہو کر 44800 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 96 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 93 کھرب سے گھٹ کر 92 کھرب سے روپے آ گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 590.30 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45413.42 پوائنٹس سے کم ہو کر 44823.12 پوئنٹس پر آ گیا اسی طرح 360.01 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23265 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31795.03 پوائنٹس سے گھٹ کر 31465.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 96 ارب 45 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 843 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93 کھرب 3 ارب 92 کروڑ 39 لاکھ 12 ہزار 573 روپے سے کم ہو کر 92 کھرب7 ارب 47 کروڑ 24 لاکھ 72 ہزار 730 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز 14 کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کے روز 20 کروڑ 42 لاکھ 63 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 67 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 265 میں کمی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 79 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل 78 لاکھ 96 ہزار، اینگرو پولیمر 64 لاکھ 95 ہزار، انٹرا سٹیل لمیٹڈ 62 لاکھ 77 ہزار اور پاک انٹرنیشنل بلک 56 لاکھ 43 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 200 روپے اور ایبٹ لیب کے بھاؤ میں 28.95 روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 200 روپے اور سروس انڈس لمیٹڈ کے بھاؤ میں 37.67 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...