اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر خزانہ کی دھمکی کام کر گئی ، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی

وزیر خزانہ کی دھمکی کام کر گئی ، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی

اسلا م آ با د : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دھمکی کام کر گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کی کمی کے ساتھ 105 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108 روپے 24 پیسے تک پہنچ گئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ کی بینک سی ای اوز سے ملاقات سے قبل ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ، کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 74 پیسے کی کمی کے بعد اس کی قیمت 105 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی ۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کو برابری پر لانے کے لئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں ، اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد ایسے ہیں جو روپے کی قیمت میں کمی کر کے اسے مصنوعی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔

loading...