اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

مین لائن اپ گریڈ ہونے سے ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی

مین لائن اپ گریڈ ہونے سے ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی

لاہور: چیف ایگزیکٹوآ فیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے کراچی سے پشاور تک مین لائن کو اپ گریڈ ہونے سے ٹرینوں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 160کلو میٹرفی گھنٹہ ہو جائے گی اور راستے میںآنے والے تمام لیول کراسنگزپر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسزبنائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میںسی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے کی ،سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک نے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 11 جولائی کو چائنہ نیشنل ریلوے کا اعلی سطی وفد اسلام آباد اور لاہور میں ریلویز کے افسران کے ساتھ مذاکرات کر کے طریقہ کار اور دیگر معاملات طے کرے گا۔ اس دوران وہ ایک سپیشل ٹرین کے ذریعے ریلوے کے مختلف انسٹالیشن کا وزٹ بھی کرے گااور اس دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں گے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معاملات زیر غور آئے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ امپورٹڈ میٹریل کے علاوہ کنسٹرکشن کے لئے سلیپر اور بلاسٹ وغیرہ کا انتظام مقامی طورپرکیاجائےگا اور اس کے لئے سلیپر فیکٹری کی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا۔ چین سے آنے والے نیشنل ایڈمنسٹریشن گروپ کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے تین افسران پر مشتمل ایک ٹیم بنانے کی تجویزپربھی تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل انصر بلا خان، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن بشارت وحید، چیف انجینئر اوپن لائن ظفراللہ کلوڑ ،چیف انجینئر سگنل عطااللہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس شارق جمال سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

loading...