اشاعت کے باوقار 30 سال

سٹیٹ بینک نے اسحاق ڈار کے بیان کو مسترد کر دیا

سٹیٹ بینک نے اسحاق ڈار کے بیان کو مسترد کر دیا

کراچی : سٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے, موجودہ ایکسچینج ریٹ معیشت کے اشاریوں سے ہم آہنگ ہے، ایکسچینج ریٹ میں کمی غیرملکی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ کا کہنا تھا کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3.1 فی صد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ روپے کی قدر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معیشت کے اشاریوں سے ہم آہنگ ہے، ایکسچینج ریٹ میں کمی غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے گی. دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کل 11 بجے قومی بینکوں کے صدور کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ، اسحا ق ڈار کا ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روپے کو مصنوعی طور پر کمزور کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جب کہ کچھ بینک اور افراد سیاسی صورت حال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

loading...